سندھ حکومت اور قو می ادا ر ہ امرا ض قلب کے درمیان حیدرآبا دمیں سیٹلائیٹ کارڈیالوجی سینٹر کے قیا م کے حوالے سے مفاہمت کی یاداشت پر دستخط

جمعرات 10 اگست 2017 21:52

کرا چی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 اگست2017ء) صوبائی وزیر برا ئے صحت ڈاکٹر سکندر میندھرو کی زیر صدارت ایل یو ایم ایچ ایس حیدرآباد کے کارڈیالوجی ڈپارٹمنٹ میں سیٹلائیٹ کارڈیالوجی سینٹر کے قیام کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ اس موقع پر سندھ حکومت اور ا ین آئی سی وی ڈی کے درمیان مفاہمت کی یاداشت پر دستخط بھی کیے گئے ۔

(جاری ہے)

جس کے مطا بق این آئی سی وی ڈی اور سندھ حکومت لیا قت یو نیورسٹی ہسپتال حیدرآبا د کے کا ر ڈیا لو جی ڈیپا ر ٹمنٹ میںسیٹلائیٹ کارڈیالوجی سینٹر قا ئم کریں گے جس سے حیدرآبا د اور اس سے ملحقہ علا قو ں سے تعلق رکھنے والے دل کے امرا ض میں مبتلا مریضو ں کا بہتر علا ج ممکن ہو سکے گا اور انہیں کسی بھی پیچیدہ آپریشن اور علا ج کے لئے کرا چی جا نا نہیں پڑ ے گا ۔

اس نو عیت کا سیٹلائیٹ کارڈیالوجی سینٹر لا ڑ کا نہ میں کا م کر رہا ہے اور بہتر خدما ت مہیا کر رہا ہے ۔اجلاس میں ڈائریکٹر NICVD پروفیسر ندیم قمر, ایم ایس لیاقت یونیورسٹی ہسپتال ڈاکٹر عبدالوہاب واڈہو،ڈائریکٹر سیٹلائٹ سینٹر NICVD پرو فیسر سید ندیم حسن رضوی اور دیگر متعلقہ افسران نے بھی شرکت کی۔بعد ازا ں صوبائی وزیر برائے صحت ڈاکٹر سکندر میندھرو نے لیاقت یونیورسٹی جا مشورو کا دورہ بھی کیا اور کا م جا ئزہ لیا ۔

متعلقہ عنوان :