تھانہ بولا خان کی 323 ایکڑ زمین کی الاٹ منٹ سے متعلق رپورٹ ایک ماہ میں پیش کی جائے، عدالت عالیہ سندھ نیب حکام کو ہدایت

جمعرات 10 اگست 2017 21:52

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 اگست2017ء) عدالت عالیہ سندھ نے تھانہ بولا خان کی 323 ایکڑ زمین کی غیر قانونی الا ٹمنٹ کے مقدمے میں نیب حکام کو ہدایت کی ہے کہ زمین کی الاٹ منٹ سے متعلق رپورٹ ایک ماہ میں پیش کی جائے جمعرات کو مقدمے کی سماعت کے موقع پر عدالت نے زمین کے مالک سے استفسار کیا کہ آپ نے تھانہ بولا خان کا علاقہ دیکھا ہے جس پر زمین کے دعویدار نے کہا کہ صرف ایک مرتبہ تھانہ بولا خان کا علاقہ دیکھا ہے اس موقع پر عدالت نے زمین کی ادائیگی کی گی ۔

(جاری ہے)

یہ 20 لاکھ روپے میں خریدی گئی ہے ، عدالت نے ریمارکس دئیے جتنے میں زمین فراہم کی گئی ہے اس سے صاف ظاہر ہے کہ مال مفت مال بے رحم والی مثال قائم کی گئی ہے عدالت نے سماعت 21 ستمبر تک ملتوی کرتے ہوئے انکوئری رپورٹ طلب کرلی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :