ڈاکٹر عاصم حسین کا ڈاکٹر رتھ فائو کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

جمعرات 10 اگست 2017 21:23

ڈاکٹر عاصم حسین کا ڈاکٹر رتھ فائو کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اگست2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے صدر ڈاکٹر عاصم حسین نے پاکستانی مدر ٹریساڈاکٹر رتھ فائو کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹر رتھ فائو نے پاکستان میں جذام کے مریضوں کے لیے اپنی زندگی وقف کردی تھی- ڈاکٹر رتھ فائو کی بدولت پاکستان میں جذام کے مرض پر قابو پایا گیا۔

(جاری ہے)

ان کا انتقال ہمارا بڑا نقصان ہے۔ڈاکٹر عاصم حسین نے ڈاکٹر رتھ فائو کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں جذام کے مریضوں کے لیے ڈاکٹر رتھ فائو کی قابل قدر خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :