بلوچستان میں بیروزگاری و تعلیمی تباہی کی ذمہ دار منتخب نمائندے ہیں ، ملک کواس وقت کرپشن سے پاک حکمرانوں کی اشد ضرورت ہے،رہنماء پاک سرز مین پارٹی حاجی محمد خان نورزئی

جمعرات 10 اگست 2017 21:12

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 اگست2017ء) پاک سرز مین پارٹی کے صوبائی رہنماء حاجی محمد خان نورزئی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں بیروزگاری و تعلیمی تباہی کیذمہ دار یہاں کے منتخب نمائندے ہیں جنہیں عوام کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں ملک کو اس وقت کرپشن سے پاک حکمرانوں کی اشد ضرورت ہے کیونکہ سی پیک کے ذریعے پاکستان اپنی ترقی کی راہ پہ گامزن ہے جبکہ دنیا کی چند بڑی طاقتوں کو یہ خطرہ لاحق ہے، یہ بات انہوںنے جمعرات کو پارٹی کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔

انہوںنے کہاکہ اگر اسلامی جمہوریہ پاکستان دنیا میں اکنامیکل پاور کے طور پہ ابھر کر سامنے آجائے گا تو ایک طرف ہماری اجارہ داری کو خطرہ ہے دوسری جانب اسلامی ممالک کے ساتھ جو گذشتہ کئی دہائیوں سے ظلم و ستم کا سلسلہ جاری ہے وہ شاید جاری رکھنا ممکن نہ رہے اور کوئی اسلامی ریاست ہم سے آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرنے کا اہل ہوجائے لہٰذا اس سے پہلے ہی پاکستان کو چور اشرافیہ اور کرپشن کے ذریعے اندر سے مکمل کھوکھلا کر کہ بین الاقوامی کاروباری طبقہ کو یہ باور کروایا جائے کہ پاکستان سرمایہ کاری کے بالکل بھی موزوں نہیں ہے ،دوسری جانب پاکستان کی عوام کو ظلم ناانصافی اقرباپروری ملکی اساسوں پہ ناجائز قبضہ اور بنیادی حقوق سے محرومی کی 70 سالہ تاریخ کے بعد جو امید کی کرن نظر آئی ہے اسکو خوابِ غفلت سے تعبیر ہونے سے بچانے کیلئے لازمی ہے کہ بلاتاخیر ہر ادارہ اور ملکی خیرخواہ قوتوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا اس سے پہلے کہ بہت دیر ہوجائے صاف شفاف اور ستھرے کردار کے حامل سیاستدانوں کو آگے لایا جائے اور ملکی عاقبت کو سرخرو کیا جائے انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں بیروزگاری و تعلیمی تباہی کے زمہ دار یہاں کے منتخب نمائندے ہیں جنہیں عوام کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاک سرزمین پارٹی برسر اقتدارآتے ہی سب سے پہلے بیروزگاری کا خاتمہ کرے گی۔ منتخب نمائندوں نے یہاں عوام کو 18 ‘‘18 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کا تحفہ اور اس کے علاوہ نوجوانوں کو ملازمتیں دینے کے علاوہ مزید بیروزگار کرچکے ہیں اور ملازمتوں کی بولیاں لگائے بیٹھے ہیں۔ اگر یہ ملازمتیں حقداروں کو مل جائیں تو بلوچستان سے بیروزگاری ختم ہو جائیگا مگر افسوس کہ صوبائی و وفاقی محکموں میںساٹھ ہزار سے زائد ملازمتیں تاحال پر نہیں ہوسکے اور وفاقی ملازمتیں منتخب نمائندوں کی نااہلی کی وجہ سے لپس ہورہے ہیں مگر بیروزگار نوجوان ڈگریاں لیکر پھر رہے ہیں حکمران اور منتخب نمائندے سب اچھا ہے کاراگ الاپ رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :