ژوب ، لیویز نے برساتی پانی میں بہہ جانے والے شخص کی لاش کو 8گھنٹے بعد نکال لیا

جمعرات 10 اگست 2017 21:11

ژوب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 اگست2017ء) جمعیت علماء اسلام (ف) کے رہنماء اور ضلع کونسل کے رکن مولوی عبدالغفور کی لاش کو 8گھنٹے بعد برساتی پانی سے نکال لیاگیاہے انہیں ژوب کے علاقے مرغہ کبزئی میں سپرد خاک کردیاگیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعیت علماء اسلام (ف) ژوب کے رہنماء اوررکن ضلع کونسل مولوی عبدالغفور مرغہ کبزئی کے علاقے میں برساتی نالے میں موٹرسائیکل سمیت بہہ گئے تھے جن کی لاش کی تلاش کیلئے لیویز اور انتظامیہ کے حکام اور اہلکار 8گھنٹے تک موقع پر موجود رہے اور ان کی لاش اور موٹرسائیکل کو بعدازاں پانی سے نکال لیاگیا جمعیت کے رہنماء کو جمعرات کے روز مرغہ کبزئی میں سپرد خاک کردیاگیا۔

متعلقہ عنوان :