رحیم یار خان، کار موٹر سائیکل کے ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لئے ہفتے اور ایل ٹی وی کے لئے مہینہ میں دو دن مختص

جمعرات 10 اگست 2017 20:42

رحیم یار خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اگست2017ء) کار موٹر سائیکل کے ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لئے ہفتے اور ایل ٹی وی کے لئے مہینہ میں دو دن مختص ۔ کار موٹر سائیکل کے لائسنس کے امیدوار ہر ہفتہ منگل اور بدھ جبکہ ایل ٹی وی کے لئے ہر مہینے کی پہلی دو جمعرات کے دن مقرر ۔ مہینے کی تیسری جمعرات ہیوی جبکہ چھوتھی جمعرات کو پی ایس وی ڈرائیونگ لائسنس کے لئے مخصوص ۔

انچارج ڈرائیونگ لائسنس برانچ اشفاق احمد نے تفصیل بتاتے ہوئے بیان کیا کہ پاکستان میں ڈرائیونگ کے شعبہ سے بہت سارے افراد کا روز گار وابسطہ ہے جس کی وجہ سے ہر ہفتہ منگل تا جمعرات تمام کیٹگری کئے ڈرائیونگ لائسنس جاری کرنے کے لئے امیدواروں سے امتحان لے کر انہیں میرٹ پر ڈرائیونگ لائسنس جاری کرنے کا سلسلہ جاری ہے ویسے تو لرنر پر بھی امیدواروں کی مکمل رہنمائی کی جاتی ہے مگر پھر بھی عام لوگوں کو اس شیڈول کا علم نہیں ہے جس کی وجہ سے وہ وقت پر اپنا ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کے لئے نہیں آتے اور بے جا چکر لگاتے ہیں جس کے لئے باقاعدہ شیڈول جاری کیا جا رہا ہے جس کے مطابق پورا سال ہر ہفتہ کے منگل اور بدھ کے روز موٹر سائیکل اور کار کے ڈرائیونگ لائسنس کے امیدواروں کا امتحان ہوتا ہے اور ہر مہینے کی پہلی اور دوسری جمعرات ایل ٹی وی ڈرائیونگ لائسنسوں کے امیدواروں کے لئے مخصوص ہیں جبکہ ہر مہینے کی تیسری جمعرات کو ایچ ٹی وی ڈرائیونگ لائسنس کے امیدواروں جبکہ ہر مہینے کی چھوتھی جمعرات پی ایس وی ڈرائیونگ لائسنس کے امیدواروں کے لئے مختص ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لئے امیدوار اپنے لرنر کی معیاد پوری ہونے پر مقررہ ایام میں اپنی فائل کی تکمیل کے ساتھ امتحان میں شامل ہو کر اپنا ڈرائیونگ لائسنس بغیر کسی رشوت و سفارش صرف اور صرف اپنی اہلیت اور میرٹ پر حاصل کر سکتے ہیں ۔ دریں اثناء انچارج ٹریفک پولیس رحیم یار خان انسپکٹر اللہ بخش نے رانا جمشید و دیگر سٹاف کے ہمراہ ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لئے آنے والے امیدواروں سے زبانی اور پریکٹیکلی امتحان لیا ۔

متعلقہ عنوان :