عوامی ورکرز پارٹی یوم پاکستان پر بونیر میں اپنی بھر پور قوت کا مظاہرہ کرئیگی ، تر جمان فضل رحیم

جمعرات 10 اگست 2017 20:03

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 اگست2017ء) عوامی ورکرز پارٹی چودہ اگست یوم پاکستان پر بونیر میں اپنی بھر پور قوت کا مظاہرہ کر کے جشن آزادی منائے گی، جس میں ہزاروں کی تعداد میں کارکنان شرکت کر کے یکجہتی کاثبوت دینگے ۔

(جاری ہے)

بروز جمعرات ا ن خیالات کااظہار عوامی ورکرزپارٹی کے تر جمان فضل رحیم نے اپنے بیان میں کہاکہ خیبر پختونخوا کے حقوق عوامی انقلاب کے ذریعے سے حاصل کرینگے وفاقی حکومت فوری طور پر فاٹا کو خیبر پختونخوا میں ضم کریں اب مزید فاٹا کے عوام کو محروم نہیں رکھا جا سکتا ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں آج بجلی کی ناروا لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے جب کہ پنجاب کو ریلیف دی جارہی ہے تر بیلہ ڈیم صوابی میں واقع ہونے کے باوجود نہ صرف یہ صوبہ بلکہ صوابی بھی بجلی سے محروم ہے حالانکہ صوابی کے عوام نے تر بیلہ ڈیم کے لئے زمین اس شرط پر دی تھی کہ انہیں اس ڈیم سے بنائی جانے والی بجلی مفت دی جائے گی مگر ابھی تک صوابی کے عوام کو تر بیلہ ڈیم کی بجلی سے محروم رکھا گیا ہے جو کہ سراسر نا انصافی ہے۔

متعلقہ عنوان :