جے یوآئی(ف) مالاکنڈ کا ضلعی کابینہ کے تین نئے ناموں کا اعلان

جمعرات 10 اگست 2017 19:48

ملاکنڈ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اگست2017ء) جمعیت علماء اسلام(ف) مالاکنڈ نے ضلعی کابینہ کے تین نئے عہدیداروں کا اعلان کردیا ۔ مولانا حمید الله روغانی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ، مولانا جاوید خان نائب امیر سوم جبکہ مولانا سلمان تاثیر جائنٹ سیکرٹری مقرر کر دئیے گئے ۔

(جاری ہے)

ضلعی امیر اور سابق سینیٹر صاحبزادہ خالد جان نے باقاعدہ منظوری دینے کے بعد نئے عہدیداروں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے جبکہ ضلعی امیر نے ضلعی مجلس عاملہ کا اجلاس بروز ہفتہ 12اگست صبح 9بجے طلب کرلیا ہے جس میں صوبائی قائدین کی ہدایات کے مطابق قومی اور صوبائی نشستوں پر الیکشن لڑنے کے خواہشمند اُمیدواردرخواستیں جمع کرائینگے جس کی آخری میعاد 13آگست ہے ۔

درخواست کیساتھ مبلغ 15ہزار روپے فیس بھی جمع کرائی جائیگی ۔