گوجرخان، روات ٹی چوک اورکلر سیداں میں نواز شریف کا بھر پور استقبال، عوام کا جم غفیر

جمعرات 10 اگست 2017 18:17

کلرسیداں ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اگست2017ء) روات ٹی چوک استقبالیہ کیمپ میں موجود عوام کا جم غفیر اپنے محبوب قائد میاں نواز شریف کی ایک جھلک دیکھنے کو بیتاب تھا جیسے ہی نواز شرف کا قافلہ ٹی چوک روات پہنچا تو کارکنوں کی بڑی تعداد نے ان کی گاڑی کو گھیر لیا۔ اس موقع پر نواز شریف کے حق میں پر جوش نعرے لگائے گئے کارکنوں کے جوش و جزبے کو دیکھتے ہوئے نواز شریف نے کارکنوں کو ہاتھ ہلا کر جواب دیا ٹی چو ک سے آگے روات شہر بھی نواز شریف کا بھرپور استقبال کیا گیا۔

(جاری ہے)

روات میں کلر سیداں سے ایم پی اے قمر السلام راجہ کی قیادت میں ریلی موجود تھی جو صبح سے ہی میاں نواز شریف کے انتظار میں تھے ان کی گاڑی جیسے ہی روات شہر میں پہنچی تو فضاء ایک بار پھر شیر آیا شیر آیا کے نعروں سے گھونج اٹھی اس موقع پر ایم پی اے قمر السلام راجہ اور حلقہ این اے باون کی تمام یونین کونسلز کے چیئرمین اور وائس چیئرمین بھی موجود تھے بڑی تعداد میں لوگ وہاں پر میاں نواز شریف کی گاڑی کے سامنے آگئے جس کے بعد آگے روانہ ہوئے اس سے آگے کئی جگہ پر مسلم لیگ کے کارکنوں اور عوام نے ان کا استقبال کیا اس موقع پر قافلے میں آنے والوں کے لئے مشروبات کی سبیلیں بھی لگائی گئی چک بیلی خان موڑ، چھنی پل ،کلیام موڑ اور مندرہ ٹول پلازہ پر بھی کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی جنھوں نے میاں نواز شریف کے حق میں نعرے لگائے اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئی یہاں نواز شریف نے گاڑی میں سے ہاتھ ہلا کر کارکنوں کے نعروں کا جواب دیا مندرہ شہر میں بھی مسلم لیگ کی مقامی قیادت اور حلقہ پی پی فور کے عمائدین اور غربی گوجر خان کی یونین کونسلز کے چیئر مین و وائس چیئرمین یہاں میاں نواز شریف کے استقبال کے لئے موجود تھے جنھوں نے گاڑی کو دیکھتے ہی پھولوں کی پتیاں نچھاور کی اور نعرے لگائے بعد ازاں چکوال موڑ ، گھنگریلہ اسٹیشن اور چہاری جو کہ سابق ایم پی اے شوکت عزیزے بھٹی کا آبائی علاقہ ہے وہاں پر سابق ایم پی اے نے خوب انتظامات کیے ہوئے تھے رکے اور قافلے میں لوگوں کے لئے ڈھنڈے مشروبات سے تواضع کی گئی یہاں بھی عوام کی بڑی تعداد نے میاں نواز شریف اور ان کے ساتھ آنے والے رفقاء کا استقبال کیا اس کے بعد میاں صاحب نے گوجر خان کے لئے رخت سفر باندھا جہاں سب سے پہلے سوار شہید سٹیڈیم میں وفاقی پارلیمانی سیکرٹری وایم این اے راجہ جاوید اخلاص ،ایم پی اے افتخار وارثی سابقہ صوبائی وزیر چوہدری محمد ریاض اور دیگر نے ان کا بھر پوراورشاندار اور تاریخی استقبال کیااس موقع پراین اے راجہ جاوید اخلاص نے ’’اے پی پی‘‘ سے گفتگو میں کہا کہ ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن دیکھتے ہوئے غیر ملکی عناصر جو ملک دشمن اپنے مذموم مقاصد میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہوسکتے ملکی ترقی کے سفر کی بنیاد جو میاں محمدنواز شریف نے رکھی تھی وہ سلسلہ جاری رہے گا اور ملکی ترقی کی راہ میں حائل ہر رکاوٹ دور کر دی جائے گئی، مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمدنوا ز شریف کی عوام کی بھرپور سپورٹ حاصل ہے سابق صوبائی وزیر چوہدری محمد ریاض نے ’’اے پی پی‘‘ سے بات کرتے ہوئے کہا گوجر خان شہیدوں اور غازیوں کی دھرتی میاں محمدنواز شریف ہمارے دلوں کے وزیر اعظم ہیں آج میاں نواز شریف کا گوجرخان میں عوامی سمندر اپنے قائد کے استقبال موجود ہے گوجرخان کے عوام نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ میاں محمد نواز شریف سے وقتی عہدہ تو لے سکتے ہو لیکن میاں نواز شریف کی محبت ہمارے دلوں سے نہیں نکال سکتے چوہدری محمد ریاض نے کہا کہ عوام آج بھی نواز شریف کے دیوانے ہیں چوہدری محمد ریاض نے کہا کہ2018میں عوام ثابت کر دے گئے کہ گوجرخان مسلم لیگ ن کا قلعہ ہیں اس موقع پر عوام کا جم غفیر موجود تھا جو میاں نواز شریف کی ایک جھلک دیکھنے کو بیتاب نظر آرہا تھا اس موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے بعد ازاں میاں نواز شریف کا قافلہ وہاں سے روانہ ہوا۔

متعلقہ عنوان :