قصبہ کوٹ چوہدریاں میں تین افراد نے خاتون کو شدید زخمی کر دیا

جمعرات 10 اگست 2017 18:17

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اگست2017ء) قصبہ کوٹ چوہدریاں تھانہ نیلہ کے علاقے میں تین افراد نے حملہ آور ہوکر شادی شدہ خاتون کو شدید زخمی کر دیا۔

(جاری ہے)

ظہیر عباس ولد عطاء محمد نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنی بیوی بچوں کے ہمراہ گھر پر موجو دتھا کہ علی محمد ولد محمد بشیر ، محمد رمضان ولد عطاء محمد، فرح بی بی زوجہ محمد رمضان للکارتے اور گالی گلوچ کرتے ہوئے آئے اور اس کی بیوی پر تشدد کیا جس سے وہ مضروب ہوگئی۔ وجہ عناد تنازعہ پانی ہے۔ اے ایس آئی مختارا حمد نے میڈیکل رپورٹ کی روشنی میں مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :