قصبہ رنسیال میں اشتہاری مجرم کو پناہ دینے اور فرار کرانے والاشخص گرفتار

جمعرات 10 اگست 2017 18:17

قصبہ رنسیال میں اشتہاری مجرم کو پناہ دینے اور فرار کرانے والاشخص گرفتار
چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اگست2017ء) قصبہ رنسیال میں اشتہاری مجرم کو پناہ دینے اور بعد میں فرار کرانے والے شخص کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

سب انسپکٹر بدر منیر انچارج چوکی بوچھال کلاں نے استغاثہ دیا کہ تھانہ کلر کہار کے اشتہاری مجرم محمد اختر ولد سجاول خان ساکن رنسیال کو ملزم سہیل اختر ولد اختر ساکن رنسیال نے گھر میں پناہ دے رکھی تھی اور دیگر خورد ونوش بھی مہیا کیں۔ پولیس پارٹی کو دیکھ کر آوازیں دیں جس سے مجرم اشتہاری چھت کی طرف سے فرار ہوگیا۔ جنہوں نے مجرم اشتہاری کو بھگانے میں مدد کی کو گرفتار کر کے اس کیخلاف مقدمہ درج کر کے اسے جوڈیشل حوالات بھیجوا دیا گیا۔