چکوال، راحت بیکرزکیخلاف سیکورٹی انتظامات نہ ہونے پر مقدمہ درج

جمعرات 10 اگست 2017 18:17

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اگست2017ء) سٹی پولیس چکوال نے راحت بیکرز کے مالک کیخلاف دکان پر سیکورٹی انتظامات نہ ہونے پر مقدمہ درج کر لیا۔

(جاری ہے)

محمد زراعت ایس ایچ او نے استغاثہ دیا کہ دوران گشت و پڑتال راحت بیکرز پہنچا تو راحت بیکرز کے مالک ملزم سلیم ولد یوسف ساکن ڈھکو روڈ چکوال نے دکان پر نہ ہی مسلح گارڈ رکھا ہوا تھا اور نہ ہی سنتری پوسٹ بنائی ہوئی ہے اور نہ ہی وینٹج پوائنٹ بنوایا ہوا ہے۔ مزید چیکنگ کیلئے میٹل ڈیٹیکٹر کا بھی انتظام نہ کیا ہوا تھا۔ اے ایس آئی شکیل احمد نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔