محمد نواز شریف عوام کے دلوں کی دھڑکن ہیں، زعیم قادری

جمعرات 10 اگست 2017 18:05

محمد نواز شریف عوام کے دلوں کی دھڑکن ہیں، زعیم قادری
راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اگست2017ء) پاکستان مسلم لیگ(ن)کے رہنما زعیم قادری نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف پنجاب ہائوس راولپنڈی سے بذریعہ جی ٹی روڈ جہلم، کھاریاں ،لالہ موسی اور گجرات سے گزرتے ہوئے گوجرانولہ پہنچیں گے اور کامونکی، مرید کے، کالاشاہ کاکو، فیروزوالا اور شاہدرہ سے ہوتے ہوئے لاہور میں داخل ہوںگے۔

(جاری ہے)

پنجاب ہائوس راولپنڈی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے زعیم قادری نے کہا کہ محمد نواز شریف عوام کے دلوں کی دھڑکن ہیں جبکہ سیاسی مخالفین صرف بیان بازی سے اپنی سیاست کر رہے ہیں۔