ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت ماں و بچے کی صحت کے حوالے سے اجلاس

جمعرات 10 اگست 2017 17:49

اوکاڑہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اگست2017ء) ماں اور بچہ ہمارا روشن مستقبل ہیں، جن کی صحت اور تربیت ہم پر فرض ہے۔ ان خیالات کا اظہار صائمہ احد ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ نے ماں اور بچے کی صحت کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں بنیادی مراکزِ صحت ، رورل ہیلتھ سنٹر ز، تحصیل اور ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں پر فری میڈیکل سکریننگ کیمپ کے ساتھ ساتھ ہیلتھ میلوں کا بھی انعقاد کیا جائے گا، اس موقع پرہیلتھ کیمپس کے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ان سکریننگ کیمپس پر ہیپاٹائٹس، ٹی بی، شو گراور دیگر بیماریوں کے مفت ٹیسٹوں کے علاوہ ادویات بھی مفت فراہم کی جائیں گی۔

اس کے علاوہ ضلع بھر کے تما م مراکزِ صحت پر ہیلتھ بے بی شو منعقد کروائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت کا تما م پیرامیڈیکل سٹاف لیڈ ی ہیلتھ ورکرزاور دوسرا عملہ عوام میں ہفتہ ِ صحت کے حوالے سے شعور اور آگاہی دینے کیلئے کمیونٹی سیشن منعقد کریں گے ، اجلاس میں چیف ایگزیکٹیو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر سیف اللہ وڑائچ ، ڈسٹر کٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر ارشار احمد ، ڈسٹر کٹ کوآرڈینیڑڈاکٹر محمد عمران اور مانیٹرنگ آفیسر افضل کامیانہ کے علا وہ محکمہ صحت کے افسران ، عوامی نمائندوں اور صحافیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔