عوام کے سمندر نے نواز شریف کو وزیر اعظم تسلیم کرلیا ہے، تحسین فواد

جمعرات 10 اگست 2017 17:49

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اگست2017ء) مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی تحسین فواد نے کہا ہے کہ عوام کے سمندر نے نواز شریف کو وزیر اعظم تسلیم کرلیا ہے،ریلیاں نکالنے والوں نے ن لیگ کا ریلہ بھی دیکھ لیا ہو گا، اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ شیخ رشید اور عمران خان کے خوابوں میں نواز شریف ہی آتے ہیں، منتخب وزیر اعظم کو کب تک رسوا کیا جاتا رہے گا،عوام اپنے حق پر کسی کو ڈاکہ ڈالنے کی مزید اجازت نہیں دے گی،مسلم لیگ(ن) نے پورے ملک سے لوگوں کو اکٹھا نہیں کیا بلکہ یہ متعلقہ علاقوں کے لوگ اپنے محبوب لیڈر کا استقبال کررہے ہیں،انہوں نے کہا کہ لاہور کی عوام اپنے قائد کا تاریخی استقبال کرے گی، مخالفین گھبرائیں مت نواز شریف عوامی طاقت سے پھر آئیں گے ، انہوں نے مزید کہا کہ عوام جان چکے ہیں کہ نواز شریف کا کوئی قصور نہیں انہیں نا کردہ گناہ کی سزا دی گئی ہے،2018ء کے الیکشن میں مخالفین کی ضمانتیں ضبط ہو جائیں گی ،مخالفین پچھلے چار سال ریلیاں نکالتے رہے ہیں لیکن آج کا ریلہ دیکھ کر ان کے اوسان خطا ہو چکے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :