دو وفاقی وزراء دانیال عزیز اور ممتاز احمد تارڑ اور دو وزارء مملکت سیّد ایاز علی شاہ شیرازی اور میر دوستین خان ڈومکی نے حلف اٹھا لیا

تقریب ایوان صدر میں منعقد ہوئی، صدر مملکت ممنون حسین نے حلف لے لیا، وزریراعظم شاہد خاقان عباسی بھی موجود تھے

جمعرات 10 اگست 2017 17:30

دو وفاقی وزراء دانیال عزیز اور ممتاز احمد تارڑ اور دو وزارء مملکت سیّد ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اگست2017ء) دو وفاقی وزراء اور دو وزارء مملکت نے حلف اٹھا لیا، صدر مملکت ممنون حسین نے ان سے حلف لے لیا۔ حلف برداری کی سادہ مگر پروقار تقریب جمعرات کو ایوان صدر میں منعقد ہوئی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزریراعظم شاہد خاقان عباسی بھی موجود تھے۔ دانیال عزیز اور ممتاز احمد تارڑ نے بطور وفاقی وزیر جبکہ سیّد ایاز علی شاہ شیرازی اور میر دوستین خان ڈومکی نے وزیر مملکت کے طور پر حلف اٹھایا۔ حلف برداری کی تقریب میں اراکین اسمبلی وسینیٹ اور اعلیٰ حکام بھی شریک تھے۔