سینیٹ نے ایوان کے فیصلوں پر عمل درآمد کے لئے طریقہ کار تجویز کرنے سے متعلق خصوصی کمیٹی قائم کرنے کی منظوری دے دی

جمعرات 10 اگست 2017 16:46

سینیٹ نے ایوان کے فیصلوں پر عمل درآمد کے لئے طریقہ کار تجویز کرنے سے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اگست2017ء) سینیٹ نے ایوان کے فیصلوں پر عمل درآمد نہ ہونے اور اس حوالے سے عمل درآمد کے لئے طریقہ کار تجویز کرنے سے متعلق خصوصی کمیٹی قائم کرنے کی منظوری دے دی۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں جمعرات کو قائد ایوان راجہ ظفر الحق نے تحریک پیش کی جس میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان چیئرمین سینیٹ کو اختیار دے کہ قائد حزب اختلاف اعتزاز احسن کی سربراہی میں خصوصی کمیٹی قائم کی جائے جس میں سینیٹر جاوید عباسی، مشاہد حسین سید، طاہر حسین مشہدی، مظفر حسین شاہ، ہدایت الله، تاج حیدر اور سلیم مانڈوی والا شامل ہوں تاکہ ایوان کے فیصلوں پر عمل درآمد کے مسائل جن میں متعلقہ وزارتیں عدم عمل درآمد کی وجوہات پیش کرنے میں ناکام ہو جاتی ہیں، کا جائزہ لیں اور عدم عمل درآمد کے کیسوں سے نمٹنے کے لئے طریقہ کار تجویز کرے۔

ایوان نے تحریک کی منظوری دے دی۔

متعلقہ عنوان :