میرپورخاص میں جشن آزادی جوش و خروش اور شایانِ شان طور پر منایا جائے گا

جمعرات 10 اگست 2017 16:32

میرپورخاص میں جشن آزادی جوش و خروش اور شایانِ شان طور پر منایا جائے ..
میرپورخاص (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اگست2017ء) ڈویژنل و ضلعی انتظامیہ میرپورخاص کی جانب سے جشن آزادی جوش و خروش اور شایانِ شان طور پر منایا جائے گا۔یوم آزادی کی پرچم کشائی کی مرکزی تقریب 14اگست کو صبح8بجے کمشنر کمپلیکس میں منعقد کی جائے گی۔

(جاری ہے)

14اگست کی صبح فجر کی نماز میں تمام مساجدمیں پاکستان کی سلامتی و خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں کی جائیں گی مرکزی تقریب میں صبح 08:58بجے سائرن بجایا جائے گا 9بجے قومی پرچم کشائی ہوگی جس کے بعد مارچ پاسٹ سلامی ، ملی نغمیں،نعت ،تقاریر اور ٹیبلوز پیش کئے جائیں گے ڈپٹی کمشنر میرپورخاص زاہد حسین میمن نے ضلع کے تمام افسران کو ہدایت جاری کی ہیں کہ وہ اپنے اسٹاف کے ہمراہ مرکزی تقریب میں لازمی شرکت کریں علاوہ ازیں 14اگست کو صبح 10بجے ڈپٹی کمشنر ڈسٹرکٹ جیل میں قیدیوں میں پھل اور کھانا اور سول ہسپتال میں مریضوں میں پھل تقسیم کریں گے جبکہ رات 8بجے اسٹیشن چوک پر باکسنگ کے مقابلے بھی منعقد کئے جائیں گے ۔