نواز شریف گھر نہیں پاکستان کو اس کی منزل پر لے کر جا رہے ہیں،

وزیراعظم نے گرینڈ ڈائیلاگ کا آغاز کر دیا ہے، تین مقامات پر نواز شریف کے خطاب کا انتظام کیا ہے، جہاں نواز شریف کو مناسب لگے گا وہاں عوام سے خطاب کریں گے وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کی نجی ٹی وی سے گفتگو

جمعرات 10 اگست 2017 16:31

نواز شریف گھر نہیں پاکستان کو اس کی منزل پر لے کر جا رہے ہیں،
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 اگست2017ء) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ نواز شریف گھر نہیں جا رہے پاکستان کو اس کی منزل پر لے کر جا رہے ہیں، وزیراعظم نے گرینڈ ڈائیلاگ کا آغاز کر دیا ہے، تین مقامات پر نواز شریف کے خطاب کا انتظام کیا ہے، جہاں نواز شریف کو مناسب لگے گا وہاں عوام سے خطاب کریں گے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ کوشش ہے کہ عصر یا مغرب تک جہلم پہنچ جائیں گے، عوام کے رش کی وجہ سے کل شیڈول کے مطابق جہلم نہیں پہنچ سکے، تین مقامات پر نواز شریف کے خطاب کا انتظام ہے،نواز شریف نے خود فیصلہ کرنا ہے کہ کہاں خطاب کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ جہلم تک پہنچنے کے شیڈول کی وجہ سے رفتار بڑھائی گئی ہے۔ طلال چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم نے گرینڈ ڈائیلاگ کا آغاز کر دیا ہے، نواز شریف گھر نہیں جا رہے پاکستان کو اس کی منزل پر لے کر جا رہے ہیں۔