برطانیہ: ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے دوران دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ جاری

خواتین کی 400 میٹر دوڑ میں امریکا کی فیلیس فرانسیس نے گولڈ میڈل پر قبضہ جمایا ، مردوں کی دوڑ میں ناروے کے کارسٹن نے جیت حاصل کی

جمعرات 10 اگست 2017 15:52

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اگست2017ء) ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے دوران دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ جاریورلڈ ایتھلیٹکس لیگ کے چھٹے روز خواتین کی 400 میٹر دوڑ میں سنسنی خیز مقابلہ ہوا۔

(جاری ہے)

امریکا کی فیلیس فرانسیس نے مقررہ فاصلہ 49 اعشارئیہ نو پانچ سیکنڈز میں طے کر کے گولڈ میڈل پر قبضہ جمایا۔ مردوں کی چار سو میٹر رکاوٹوں والی دوڑ ناروے کے کارسٹن نے اڑتالیس اعشارئیہ تین پانچ سیکنڈز کے وقت سے جیت حاصل کی۔ خواتین کا شاٹ پٹ مقابلہ چینی ایتھلیٹ لی جیا گونگ نے جیتا۔ مردوں کی پانچ ہزار میٹر ریس میں برطانوی اسٹار ایتھلیٹ محمد فارح نے کامیابی سمیٹ کر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :