یوم آزادی کے حوالے سے یوسی سطح پر پروگراموں کا انعقاد کیا جائے ،ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ

جمعرات 10 اگست 2017 15:50

عمرکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اگست2017ء)یوم آزادی کی افادیت اور اہمیت کو اجاگر کرنے کے سلسلے میں ضلع کونسل چیئرمین ڈاکٹر سیدنور علی شاہ کی صدارت میں ضلع کونسل عمرکوٹ کااجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ ندیم الرحمان میمن ، وائس چیئرمین ضلع کونسل حاجی محمد بقا پلی ، ضلع کونسل ممبران اور تمام محکموں کے آفسران نے شرکت کی ۔

اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ڈاکٹر سید نور علی شاہ نے کہا کہ پاکستان کو آزاد کروانے کے لیے ہمارے رہنمائوں نے بہت بڑی قربانیاں دیں ہیں اور اب ہمارا بھی فرض بنتا ہے کہ ہم اس آزادی کو جوش و خروش کے ساتھ منائیں اور ان کی اہمیت اور افادیت کو اجاگر کرنے کے لیے محکمہ تعلیم کے اساتذہ اپنے طلبہ و طالبات کو ان دن کے حوالے سے مکمل معلومات دیں ، انہوں نے تمام ضلع کونسل کے ممبران کو ہدایت کی کہ وہ ہر یوسی سطح پر 14 اگست کے پروگرام منعقد کروا کے بھرپور نمونے سے منائیں۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ ندیم الرحمان میمن نے کہا کہ 14 اگست ہمیشہ کی طرح اس سال بھی انتہائی جوش و خروش کے ساتھ منایا جائے گا اس سلسلے میں تمام پروگراموں کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، انہوں نے کہا 11 اگست سے 14 اگست تک مرحلے وار پروگرام مختلف مکامات پر منائے جائیں گے جبکہ 14 اگست کے دن ایک بڑا پروگرام مونسپل کمیٹی کی جانب سے منایا جائے گا جس کے لیے ایم این اے، ایم پی اے ، ضلع کونسل کے ممبران ، معزز شہری اور سول سوسائٹی کے ممبران کو مدعو کیا گیا ہے ، اس موقع پر ضلع کونسل وائس چیئرمین حاجی بقا پلی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزادی ایک نعمت ہے اور ہم اس آزادی کو بھرپور طریقے سے منائیں گے ، انہوں نے کہا کہ سامارو سے عمرکوٹ تک بننے والے روڈز میں ناقص مٹریل استعمال کیا گیا ہے جس کی شکایت دو ماہ پہلے انجینئرکو کی گئی تھی پر ابھی تک اس سلسلے میں کوئی بھی پیش رفت نہیں ہوئی لہذا چیئرمین صاحب سے درخواست ہے کہ محکمہ پرویشنل کی ایک اعلی انکوائری کروائی جائے ، اس موقع پر ضلع کونسل ممبر حاجی اللہ بچایو ایسر نے کہا کہ محکمہ جنگلات کی جانب سے لگائے گے درخت کے سیلٹروں میں استعمال ہونی والی اینٹیں خستہ حال ہیں جس کے لیے انکوائری کروائی جائے ، اس موقع پر ضلع کونسل ممبر صوفی عقیل نے کہا کہ صوفی فقیر کی ڈسپینسری کا کام گذشتہ کئی سالوں سے مکمل نہیں ہو رہا اور ہماری یوسی میں ملیریا کا اسپرے کروایا جائے ، اس موقع پر ملک چانڈیو نے کالا باغ ڈیم کے خلاف ایک قرار داد پیش کی جس کو ایوان نے تمام ممبران کی اتفاق رائے سے منظور کر لیا، بعدا ازاں ضلع کونسل چیئرمین ڈاکٹر نور علی شاہ نے ڈی ایچ او ہیلتھ ڈاکٹر کرمومل اور فاریسٹ آفسر کی غیر حاضری کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ ان کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی عمل میں لائی جائے اور ڈپٹی کمشنر آفس کی معرفت وزیر اعلی سندھ کو رپورٹ کی جائے اور تمام محکموں کے افسروں کو ہدایت کی کہ وہ ضلع کونسل کے اجلاس میں نوٹ کروائی جانے والی تجاویزپر مکمل عملدارمد کروائیں ۔