ساہیوال لاہور روڈ پر تھانہ یوسف والا کے گیٹ پر کار سوار سرکاری افسر میاں بیوی کو لوٹ لیا گیا

جمعرات 10 اگست 2017 15:27

ساہیوال لاہور روڈ پر تھانہ یوسف والا کے گیٹ پر کار سوار سرکاری افسر ..
ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اگست2017ء) ساہیوال لاہور روڈ پر تھانہ یوسف والا کے گیٹ سے چند قدم کے فاصلہ پر ملتان سے لاہور جانے والے ایک سرکاری افسر عمران محمود کو ڈاکوئوں نے لوٹ لیا ، پچاس ہزار روپے کی نقدی ، لیپ ٹاپ اور موبائل چھین کر فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق گلستان کالونی لاہور کا ایک سرکاری افسر عمران محمود اپنی کار میں اپنی بیوی کے ہمراہ ملتان سے لاہور جا رہے تھے جب صبح ڈھائی بجے تھانہ یوسف والا کے گیٹ کے سامنے پہنچے تو ایک کار میں تعاقب کرتے ہوئے چار ڈاکو آگئے اور اسلحہ تان کر کار رکوا لی ، نقدی ، لیپ ٹاپ اور موبائل چھین کر فرار ہو گئے۔

پولیس تھانہ یوسف والا نے عمران محمود کی رپورٹ پر مقدمہ 397-392ت پ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے تاہم ابھی تک ڈاکوئوں کی کوئی سراغ نہیں چل سکا۔