لودھراں ،ْزہریلی سبزی کھانے سے 4افراد ہلاک

جمعرات 10 اگست 2017 15:14

لودھراں ،ْزہریلی سبزی کھانے سے 4افراد ہلاک
لودھراں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اگست2017ء) لودھراں میں زہریلی چیز کھانے سی4 افراد ہلاک ہوگئے۔ بستی خدابخش میں ایک ہی گھر سے تعلق رکھنے والے بچوں نے کھیتوں سے ککڑی توڑ کر کھائی جس پر کیڑے مار اسپرے کیا ہوا تھا۔

(جاری ہے)

زہریلی ککڑی کھانے کے نتیجے میں بچوں کی حالت غیر ہوگئی جن میں 4 بچے جاں بحق ہوگئے۔جاں بحق ہونے والوں میں 17 سالہ عثمان، 12 سالہ سدرہ، 5سالہ علیشبا اور 6 سالہ نمرہ شامل ہیں۔ماں سمیت 4بہن بھائی بہاولپور سول ہسپتال میں زیر علاج ہیںجن میں سیایک بچے کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :