برطانیہ، ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے دوران دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ جاری

خواتین کی 400 میٹر دوڑ میں فیلیس فرانسیس نے گولڈ میڈل پر قبضہ جمایا ، مردوں کی دوڑ میں کارسٹن نے جیت حاصل کی

جمعرات 10 اگست 2017 14:55

برطانیہ، ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے دوران دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ ..
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 اگست2017ء) ورلڈ ایتھلیٹکس لیگ کے چھٹے روز خواتین کی 400 میٹر دوڑ میں سنسنی خیز مقابلہ ہوا۔ امریکا کی فیلیس فرانسیس نے مقررہ فاصلہ 49 اعشارئیہ نو پانچ سیکنڈز میں طے کر کے گولڈ میڈل پر قبضہ جمایا۔

(جاری ہے)

مردوں کی چار سو میٹر رکاوٹوں والی دوڑ ناروے کے کارسٹن نے اڑتالیس اعشارئیہ تین پانچ سیکنڈز کے وقت سے جیت حاصل کی۔ خواتین کا شاٹ پٹ مقابلہ چینی ایتھلیٹ لی جیا گونگ نے جیتا۔ مردوں کی پانچ ہزار میٹر ریس میں برطانوی اسٹار ایتھلیٹ محمد فارح نے کامیابی سمیٹ کر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :