حزب اﷲ کی حمایت کرنے پر سعودی شہری کو 13 سال جیل کی سزا

Sadia Abbas سعدیہ عباس جمعرات 10 اگست 2017 14:29

حزب اﷲ کی حمایت کرنے پر سعودی شہری کو 13 سال جیل کی سزا
جدہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 اگست2017ء) جمعے کے روز جدہ کی خصوصی عدالت نے حزب اﷲ کی حمایت کرنے والے ایک سعودی شہری کے کیس کی سنوائی کی۔ عدالت نے ابتدائی تحقیقات پر مبنی آج بدھ کے روز سعودی شہری کے کیس کا فیصلہ سنا دیا ہے۔ عدالت نے اس شخص کو اس کی گرفتاری والے دن سے 13 سال جیل کی قید کیا سزا سنائی ہے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ عدالت نے اسے خلیجی ممالک اور دوسرے عرب ممالک پر حزب اﷲ کو لے کر تنقید کا نشانہ بنانے پر بھی سزا دی ہے۔

اس سعودی شہری کا کہنا ہے کہ خلیجی ممالک اور ریاست بذات خود حزب اﷲ کے وجود میں آنے کی وجہ ہے۔لہذا عدالت نے اسے ریاست کے خلاف حزب اﷲ کے ساتھ متحد ہونے اور یاست کا استحصال کرنے کا بھی زمہ دار ٹہھرایا ہے۔ مجرم کا 13 سال جیل کی سزا کے ساتھ ساتھ سزا پوری ہونے کے بعد 13 سال کے لیے ریاست سے باہر جانے کی اجازت بھی نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :