آزاد جموں و کشمیر یونیورسٹی کے مالی سال 2017-18کے بجٹ کی منظوری دیدی گئی

ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ، ریسرچ گرانٹ کی مد میں ایک کروڑ روپے کی رقم مختص

جمعرات 10 اگست 2017 14:02

آزاد جموں و کشمیر یونیورسٹی کے مالی سال 2017-18کے بجٹ کی منظوری دیدی گئی
مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 اگست2017ء) آزاد جموں و کشمیر یونیورسٹی کے مالی سال 2017-18کے بجٹ کی منظوری دے دی گئی۔ ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ، ریسرچ گرانٹ کی مد میں ایک کروڑ روپے کی مختص کیے جانے، جبکہ ملازمین کی ترقیابی ،اپ گریڈیشن کے کیسز کو یکسو کرنے کیلئے کمیٹی قائم،وائس چانسلر کی زیر صدارت فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کے اجلاس میں ایک ارب 59کروڑ ،42لاکھ 35ہزار وپے کے بجٹ کی منظوری دی گئی۔

ترجمان جامعہ کشمیر کی جانب سے جاری ہونے والی ایک پریس ریلیز کے مطابق پروفیسر ڈاکٹر محمد کلیم عبا سی ،وا ئس چانسلر آزاد جموں کشمیر یونیورسٹی کے زیر صدارت فنانس اینڈ پلا ننگ کمیٹی کا 44واںاجلاس منعقد ہوا ،جس میں ہا ئر ایجو کیشن کمیشن کے ڈائر یکٹر جنرل فنانس ضیغم علی ،ایڈ یشنل سیکرٹری محکمہ ما لیات آزاد کشمیر غلا م مرتضیٰ ، جبکہ یونیورسٹی سے ڈین فیکلٹی آف آرٹس پروفیسر ڈاکٹر عائشہ سہیل،ایسوسی ایٹ ڈین ہیلتھ سائنسز ڈاکٹر بشیر الرحمن کنٹھ، ڈائر یکٹر فنانس سید صا بر حسین بخا ری ، رجسٹرار ڈاکٹر محمد صدیق اعوان،ڈائر یکٹر کیو ای سی پروفیسر ڈاکٹر محمد رفیق ،ناظم اعلیٰ تعلیم کالجز انجم افشاں نقوی و دیگر ممبران نے شر کت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں یونیورسٹی مالی سال 2017-18کے لیئے 1594.235ملین روپے نارمل بجٹ کی متفقہ طور پر منظوری دی گئی جو کہ گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں تقریباً 10فیصد زیا دہ ہے۔ علاوہ ازیں ترقیا تی میزا نیہ میں 405.995 ملین روپے مختص کیئے گئے ہیں۔ یونیورسٹی ترجمان نے تفصیلا ت بتا تے ہو کہا کہ حا لیہ یونیورسٹی بجٹ میں حکو مت پا کستان و آزاد کشمیر حکو مت کی طر ز پر ملا زمین کی تنخوا ہوں میں یکم جولا ئی 2017ء سے 10فیصد ا ضا فہ کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں وائس چانسلر جامعہ کشمیر نے کہا کہ یونیورسٹی کے تعلیمی معیا ر کو بہتر و مو ثر بنا نے کے لیئے تحقیق / ریسرچ کی اہمیت کے پیش نظر ایک کرورڑ روپے کی اضا فی گرانٹ کی منظوری دی گئی ۔ وا ئس چانسلر جامعہ کشمیر نے مزید کہا کہ وہ یونیورسٹی کے تعلیمی معیار کو بہتر بنا نے کے لیئے تحقیقی امور سے متعلق تما م تر وسا ئل بر وئے کار لا تے ہوئے جامعہ کشمیر کو ایک مثا لی ادرہ بنا ئیں گے۔

رائیس جامعہ نے شرکا ء اجلاس کی تو جہ اس اہم نقطہ کی جا نب مبذول کروائی کہ 24ماہ کے اند ر چھتر کلاس میں زیر تعمیر کیمپس کی تکمیل کا ہدف مکمل کر تے ہو ئے یونیورسٹی کو چھتر کلاس منتقل کیا جائے گا جس سے طلبہ و طالبا ت کو بہتر تعلیمی ما حول فراہم کر نے کے لیئے محفوظ مکانیت کا درپیش مسئلہ خوش اسلو بی سے حل ہو جا ئے گا۔ وا ئس چانسلرجامعہ کشمیر نے مز ید بتا یا کہ دور حا ضر کے جد ید سائنسی علو م کی ترقی اور یونیورسٹی میں زیر تعلیم طلباء جو مستقبل میں ہما را قو می اثا ثہ ہیں ان کی جد ید خطو ط پر تعلیم تر بیت کے لیئے وسیع پیما نے پر ریسر چ کی جانب تو جہ دلا نا اسا تذہ کا اولین فرض ہے ۔

اور اس مقصد کے حصول کے لیئے یونیورسٹی اسا تذہ کو شب و روز جانفشا نی کے سا تھ محنت کی ضرورت ہے جبکہ جد ید تقا ضوں کے مطا بق تحقیق / ریسر چ کے لیئے یونیورسٹی جیسے اعلیٰ تعلیمی ادارہ میں لیبا رٹریز و جد ید سا ئنسی سا ز و سامان کے لیئے ایک خطیر گرانٹ کی اشد ضرورت ہے ۔ جس کو پو را کر نے کیلئے اسا تذہ کو پا کستان سا ئنس فا ئو نڈیشن و دیگرا دارہ جا ت سے ریسرچ پرا جیکٹس کے حصول کے لیئے با ضا بطہ تر بیت / ٹریننگ کا اہتمام کیا جا ئے گا جس کی بد ولت ریسرچ کے لیئے مطلو بہ فنڈز حاصل کر نے کے لیئے اسا تذہ کو قا بل عمل مو ثر انداز میں ریسرچ پرا جیکٹ تیا ر کرنے میں معاونت حا صل ہوگی ۔

جامعہ کشمیرمیں قائم شدہ ادارہ بزنس انکو بیشن سینٹر کی اطمینا ن بخش کا کردگی کو مدنظر رکھتے رواں مالی سا ل سے فنڈز مہیا کیئے جا نے سے بھی اتفاق کیا گیا۔اس کے علاو ہ جامعہ کشمیر ملاز مین و آفیسران کی مختلف آسامیوں پر اپ گریڈیشن اور تخلیق اسا میوں کے سلسلہ میں متعلقہ امور قواعد، جوا زیت اور مطلو بہ اخرا جات کے لیئے فنڈز کی نسبت جا ئزہ لینے کے لیئے حکو مت آزاد کشمیر اور یونیورسٹی کے سینئر آفیسران پر مشتمل ایک کمیٹی کی تشکیل سے بھی اتفاق کیا گیا۔

متذکرہ کمیٹی کی آئیندہ سفا رشا ت کی روشنی میں متذکرہ امور کی منظوری دی جائے گی۔جامعہ کشمیر کے زیر انتظام نیلم و جہلم ویلی کیمپس، انجینئرنگ کے شعبہ جا ت اور فیکلٹی آف ہیلتھ اینڈ میڈ یکل سائنسز کے مزانیہ میں خصوصی اضافہ سے اتفاق کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :