الیکشن کمیشن نے دانیال عزیز کیخلاف توہین عدالت کی درخواست عدم پیروی پر خارج کردی

جمعرات 10 اگست 2017 13:32

الیکشن کمیشن نے دانیال عزیز کیخلاف توہین عدالت کی درخواست عدم پیروی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اگست2017ء) الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز کے خلاف توہین عدالت کی درخواست عدم پیروی پر خارج کردی ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو الیکشن کمیشن میں محمود جوئیہ کی درخواست پر کیس کی سماعت ہوئی تاہم درخواست گزار کی جانب سے کوئی بھی پیش نہ ہوسکا جبکہ گزشتہ سماعت پر بھی محمود جوئیہ کے وکیل ایڈووکیٹ شاہد گوندل نے کیس سے متعلق اپنا وکالت نامہ واپس لے لیا تھا۔ الیکشن کمیشن نے دانیال عزیز کے خلاف درخواست عدم پیروی پر خارج کردی۔