عوام آئندہ انتخابات میں دیانتدار، مخلص اور ایماندار قیادت کا انتخاب کرینگے، مولانا جمال الدین

بدھ 9 اگست 2017 23:04

ملاکنڈ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اگست2017ء) جماعت اسلامی ملاکنڈ کے ضلعی امیر مولانا جمال الدین نے کہا ہے کہ عام انتخابات کے لئے ہماری تیاریاں مکمل ہیں اور الیکشن میں عوام دیانتدار ، مخلص اور ایماندار قیادت کا انتخاب کرینگے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے تحصیل درگئی کے مختلف یونین کونسلوں میں عوامی اجتماعات اور راضی نامہ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ضلعی سیکرٹری خیر الرحمان بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ مولانا جمال الدین نے کہا کہ 2018کا الیکشن میں عوام جماعت اسلامی کے دیاتنداراُمیدواروں اور قیادت کو ووٹ دیکر بھاری اکثریت سے کامیاب کرائینگے ۔