عبدالولی خان یونیورسٹی مردان میں 38ویں سلیکشن بورڈ کا اجلاس

بدھ 9 اگست 2017 22:59

مردان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اگست2017ء) عبدالولی خان یونیورسٹی مردان میں 38ویں سلیکشن بورڈ کا اجلاس پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرجہانزیب خان خلیل کے زیر صدارت منعقد ہوا۔ اس موقع پررجسٹرار شیر عالم خان ،ڈائریکٹر اکیڈمک پروفیسر ڈاکٹر سلیم اللہ، جسٹس (ر)اعظم خان، امتیاز احمد گیلانی سابق وی سی انجینئرنگ یونیورسٹی پشاور، عزیز خان سابق آئی جی پی، پروفیسر ڈاکٹر شاد علی خان ڈیپارٹمنٹ آف کیمسٹری اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور، پروفیسر ڈاکٹر امتیاز احمد ڈیپارٹمنٹ آف کیمسٹری اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور، پروفیسر ڈاکٹر راشد باٹنی ڈیپارٹمنٹ پشاور یونیورسٹی، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حبیب احمد اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور ، پروفیسر ڈاکٹر سعید انورایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ہزارہ یونیورسٹی، پروفیسرڈاکٹر اکرام اللہ چیئرمین ڈیپارٹمنٹ آف باٹنی عبدالولی خان یونیورسٹی اور مختلف شعبوںکے ایکسپرٹس بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

سلیکشن بورڈکا اجلاس جن جن شعبہء جات کے لئے منعقد ہوا ان میں ایجوکیشن، باٹنی، کمیسٹری اور فارمیسی شامل ہے۔سلیکشن بورڈ کے اجلاس میںپروفیسرزاور ایسوسی ایٹ پروفیسرز کے لئے امیدواروں کے اپیلوں پر نظرثانی کی گئی۔۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرجہانزیب خان خلیل نے اس موقع پر کہاکہ عبدالولی خان یونیورسٹی مردان میں پی ،ایچ،ڈی ڈاکٹر کی تعداد 200 سے تجاوز کر جائے گی اتنے کم عرصے میںیہ ایک ریکارڈ ہوگا۔جبکہ اس سے تحقیق کے میدان میں عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کو آگے جانے میں مدد ملے گی اور طلباء وطالبات بیرونی ملک پی،ایچ،ڈی ڈاکٹرز سے اسفادہ حاصل کر سکیںگے۔

متعلقہ عنوان :