لاہور میں شدید گرمی اور حبس کے باعث بجلی کی طلب میں اضافہ

سسٹم اوورلوڈ ہونے کی وجہ سے لیسکو کے 4 گرڈ سٹیشنز سے بجلی کی فراہمی معطل رہی شدید حبس اور گرمی میں صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا

بدھ 9 اگست 2017 22:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اگست2017ء) صوبائی دارالحکومت میں شدید گرمی اور حبس کے باعث بجلی کی طلب میں اضافہ ہو گیا سسٹم اوورلوڈ ہونے کی وجہ سے لیسکو کے 4 گرڈ سٹیشنز سے بجلی کی فراہمی معطل رہی شدید حبس اور گرمی میں صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑابتایاگیا ہے کہ گرمی کی شدت میں اضافے کی وجہ سے صارفین کی جانب سے بجلی کی کھپت میں اضافہ ہو گیا ہے جس کی وجہ سے لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کا ٹرانسمیشن سسٹم بھی اوور لوڈ ہوگیا لیسکو کے اولڈ کوٹ لکھپت، غازی گرڈ سٹیشن، سنی ویو اور پی ڈبلیو آر گرڈ سٹیشن سے بجلی کی فراہمی معطل رہی4 گرڈ سٹیشن بند ہونے کی وجہ سے چونگی امر سدھو، پنجاب سوسائٹی، والٹن روڈ، ایمپرس روڈ، ریلوے کالونیاں،محمد نگر، گڑھی شاہو،علامہ اقبال روڈ اور کینٹ کے بعض علاقوں میں بجلی بند رہی لیسکو کے ترجمان عمران افضل خان کے مطابق سسٹم ٹرپنگ کر گیا جس کی وجہ سے گرڈ سٹیشن بند ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :