شہدادپور،میرپورخاص بورڈ کی جانب سے میٹرک مارک شیٹ کی فیس 300 روپے مقرر کرنے کے خلاف طلبا کا احتجاجی مظاہرہ ،دھرنا

بدھ 9 اگست 2017 22:37

شہدادپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اگست2017ء) میرپورخاص بورڈ کی جانب سے میٹرک مارک شیٹ کی فیس 300 روپے مقرر کرنے کے خلاف طلبا کا پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ دھرنا تفصلات کے مطابق میرپورخاص بورڈ کی جانب سے میٹرک کی مارک شیٹ کے تین سوروپے فیس مقرر کرنے کے خلاف تیسرے روز بھی مظاہرہ کیا گیا اس موقع پر میٹرک کے طلبا ضمیر زاھدحسین عبدالراحمن فیاض پٹھان لکھمیر فرمان علی غلام رضا اور دیگر نے صحافیوں کو بتایا کہ ایک طرف سندھ گورنمنٹ اعلان کرتی ہے کہ سندھ میں انٹر کے طلبائ کو مفت تعلیم دی جائے گی اور دوسری جانب میرپورخاص بورڈ کی جانب سے میٹرک کی مارک شیٹ پر تین سو روپے لیئے جارہے ہیں کیا میرپورخاص بورڈ سندھ حکومت کے انڈر میں نہیں ہے مہنگائی نے پہلے ہی کمر توڑ رکھی ہے والدین سارا سارا دن محنت مشقت کرکے ہمیں تعلیم دلوارہے ہیں ہم پر رحم کیا جائے انہوں نے کہا کہ سولہ اگست کو فرسٹ ائیر کلاس کے فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ ہے مگر ہمیں ابھی تک مارک شیٹ نہیں دی گئیں جس سے ہماری پریشانیوں میں اضافہ ہوتا جارہا ہے مظاہرے میں شامل طلبا نے بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلی سندھ سے اپیل کی کہ مارک شیٹ پر رکھی گئی تین سو روپے فیس کو فوری طور پر ختم کرکے ہماری پریشانیوں کو دور کیا جائے۔

#

متعلقہ عنوان :