خانیوال ، انتظامیہ کیطرف سے گائید لائن جاری نہ ہونے پر منچلوں نے اپنی مدد آپ کے تحت جشن آزادی کرنے کی تیاریاں کر لیں

بدھ 9 اگست 2017 22:25

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 اگست2017ء) انتظامیہ کی غفلت اور گائید لائن جاری نہ ہونے کی وجہ سے دوکانداروں اور منچلوں نے جشن آزادی کرنے کی تیاریاں کر لی۔ تفصیلات کے مطابق خانیوال سمیت ملک بھر میں جشن آزادی بھر پور طریقے سے منانے کی تیاریاں ۔منچلوں نے گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں پر ممنوعہ لائٹس ،ہارنز فٹ کرا لئے سائلنسر اتروا کر سائلنسر سے فائرنگ کی آواز ہلڑ بازی کی تیاریاں ۔

۔

(جاری ہے)

جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پا یا جاتا ہے۔ سٹالوں پر پاکستانی ترانوں کی بجائے انڈین سونگ لگا کر بازاروں میں شور شرابا ۔ پولیس خاموش تماشائی۔ جبکہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کو ئی نوٹس نہ لیا گیا ۔جشن آزادی کے نام پر چوک سنگلاں والامیں ہلڑ بازی کی تیاریاں مکمل کی جارہی ہیں ۔ مختلف چوکوں میں پولیس اہلکار کھڑے یہ منظر دیکھتے رہتے ہیں ۔اور کسی کے خلاف کوئی کا روائی نہ کرتے ہیں ۔شہریوں نے ڈی پی او خانیوال ، ڈپٹی کمشنر خانیوال مظفر خال سیال سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔