نوازشریف کی ریلی غریب ومزور شریک نہ ہوئے ، یہ بزنس مین شو تھا ، کنٹینر کیخلاف تقاریرکرنیوالے کنٹینر پرسوار ہوگئے ، مہرین انور راجہ

بدھ 9 اگست 2017 22:25

نوازشریف کی ریلی غریب ومزور شریک نہ ہوئے ، یہ بزنس مین شو تھا ، کنٹینر ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 اگست2017ء) سابق وزیر مملکت انصاف و پارلیمانی امور مہرین انور راجہ نے کہا ہے کہ نوازشریف کی ریلی غریب اور مزور شریک نہ ہوئے ، یہ ریلی بزنس مین شو تھا ، کنٹینر کے خلاف تقاریرکرنے والے کنٹینر پرسوار ہوگئے ، قمرالزمان کائرہ نے پارٹی پالیسی بیان جاری کیا ہے ، مسلم لیگ ن ابھی تک حلقہ این اے 120سے امیدوار نہ لاسکی۔

(جاری ہے)

بروز بدھ انہوں نے اپنے بیان میں کہاکہ اس حلقہ میں شکست کے خوف کی وجہ سے سابق وزیر اعظم نوازشریف کو خطاب کے لئے بلایا گیا ہے ، اس سے قبل بھی کئی امیدواروں کی انتخابی مہم میں بھی نوازشریف نے حصہ لیا ،مسلم لیگ ن لاہور کا اپنا قلعہ کہتی ہے اور یہاںسے ہی شکست سے خوف زد ہ ہے ، اس سے قبل لاہور میںایک ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن شکست کھاچکی ہے ،

متعلقہ عنوان :