چکوال ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کے اجلاس میں محکمہ تعلیم کی مالی سال2017-18 کی98 اور محکمہ ہائی وے کی17 سکیموں کی منظوری دی گئی

بدھ 9 اگست 2017 22:25

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اگست2017ء) ڈپٹی کمشنر چکوال ڈاکٹر عمر جہانگیر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کے اجلاس میں محکمہ تعلیم کی مالی سال2017-18 کی98 اور محکمہ ہائی وے کی17 سکیموں کی منظوری دی گئی اجلاس میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن، ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر بجٹ اینڈ پلاننگ ایجوکیشن، ایس ڈی او بلڈنگ، ایکسئین پرونشل ہائی وے، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر، ریونیو کے علاوہ دیگر متعلقہ محکموں کے افسران شریک تھے۔

اجلاس میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن چکوال ڈاکٹر غلام مرتضیٰ نے محکمہ تعلیم چکوال کی98فیصد ترقیاتی سکیموں کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ محکمہ تعلیم کی مالی سال2017-18 میں عدم دستیاب سہولیات کی32سکیمیں ,ہائی سیکنڈری سکولوں میں آئی ٹی لیب کے قیام کی 21 ، ایلیمنٹری سکولوں میں آئی ٹی لیب کی15اور سکولوں کی مخدوش عمارتوں کی از سر نو تعمیر کی15 جبکہ پرائمری سکولوں کی اپ گریڈیشن کی15سکیمیں ہیں۔

(جاری ہے)

جس کا ڈپٹی کمشنر نے تمام قواعد و ضوابط اور دیگر امور کا جائزہ لیتے ہوئے ان سکیموں کی منظوری دے دی ۔ اس طرح اجلاس میں محکمہ ہائی وے کی جانب سے مالی سال2017-18 کی روڈ سیکٹر کی 17سکیموں کا جائزہ کیا گیا اور ان کی باقاعدہ منظوری دی گئی۔ ا سموقع پر ڈپٹی کمشنر نے تمام منظور شدہ سکیموں کے کام کاجلد آغاز کرنے کی ہدایت کی انہوں نے ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ کو ایسی سکیموں جن کی نشاندہی ابھی باقی ہے کا فوری طور پر معائنہ کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :