جامعہ کراچی، پہلا انٹر ڈیپارٹمنٹل تقریری مقابلہ 10 اگست 2017 ء کو ہوگا

بدھ 9 اگست 2017 22:23

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2017ء) جامعہ کراچی کے رئیس کلیہ سماجی علوم کی زیر سرپرستی کوئز اینڈ ڈیبیٹ سوسائٹی کے زیر اہتمام پہلا انٹر ڈیپارٹمنٹل اُردوتقریری مقابلہ 10 اگست 2017 ء کو صبح 10:00 بجے کلیہ سماجی علوم کی سماعت گاہ میں منعقد ہوگا۔

(جاری ہے)

پاکستان تحریک کے سرگرم رکن آزاد بن حیدر مہمان خصوصی ہوں گے۔پروگرام کے انعقاد کا مقصد طلبہ کو نظریہ پاکستان سے متعلق آگاہی فراہم کرنا ہے اور حب الوطنی کے جذبے کو اجاگر کرناہے۔

متعلقہ عنوان :