جامعہ کراچی، طلبا و طالبات کے درمیان پوسٹر سازی کا مقابلہ

بدھ 9 اگست 2017 22:23

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2017ء) شعبہ سماجی بہبود اور سینٹر آف ایکسیلینس فار ویمنز اسٹڈیز، جامعہ کراچی کے طلبا و طالبات کے درمیان پوسٹر سازی کا مقابلہ 10/اگست بوقت 10بجے صبح، بروز جمعرات شعبہ سماجی بہبود میں پروفیسر ڈاکٹر نسرین اسلم شاہ کی زیر نگرانی منعقدکیا جا رہا ہے جس میں پاکستان کے جھنڈے کو مختلف طریقوں سے بنایا اور پیش کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر جشنِ آزادی کے حوالے سے ایک پمفلٹ کا اجراء بھی کیا جائے گا جس میں پاکستان کی 70ویں سالگرہ کے موقع پر طلباء و طالبات کو پیغامات دئیے گئے ہیں۔ یہ نمائش14/اگست تک جاری رہے گی تاکہ طلباء و طالبات اس سے فیضیاب ہوسکیں۔

متعلقہ عنوان :