سول سوسائٹی تنظیمو ں کی جانب سے نوجوانون کے عالمی دن کے موقع پہ کراچی میں---’عزم نوجوان‘ کاپلیٹ فارم ترتیب دیاجائیگا

بدھ 9 اگست 2017 22:23

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2017ء) عزم نوجوان نے نوجوانوں کے عالمی دن جوکہ دنیا بھر میں 12 اگست کو منایا جارہا ہے کے موقع کی مناسبت سے ایک تاریخی پروگرام ترتیب دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ عزم نوجوان ایک ایسا پروگرام ہے جو کراچی میں نوجوانوں کو ایک پلیٹ فارم مہیا کرے گا جہاں انکی تربیت اور اجتماعی مسائل اور انکے سدباب کے لئے ممکنہ حد تک حل کرنے اور نوجوانوں کے دیگر مسائل پر توجہ دلانے میں معاون ثابت ہوگا۔

پروگرام میں قومی اسمبلی کی ممبر محترمہ نفیسہ شاہ کو مہمان خصوصی کے طور پر مدعو کیا گیا ہی.جبکہ پروگرام کی میزبانی صحافی اور سماجی شخصیت سدرہ اقبال کریں گے اس موقع پر قابل ذکر مشہور شخصیات بھی اظہار خیال کریں گے ۔پروگرام کے حوالے سے سدرہ اقبال کا کہنا تھا کہ "میں اس موقع پر بہت خوش ہوں کہ نوجوانوں کی آواز کے لئے ایک پلیٹ فارم فراہم کیا جارہا ہے جس سے نوجوانوں کے مسائل اور انکے سدبات کے لئے بات کی جائے گی۔

(جاری ہے)

یہ پروگرام نوجوانوں کے لئے بہت سود مند ثابت ہوگا۔ اے ای این پروگرام 12 اگست، 2017 کو پرل کانٹی نینٹل ہوٹل کراچی میں منعقد کیا جارہا ہے ۔ جس میں کراچی سے تقریبا 1000 سے زائد نوجوانوں شرکت کریں گے ۔اس کے علاوہ سرکاری و سماجی شخصیات بھی شرکت کریں گی۔ پروگرام کے توسط سے سرکاری حکام کو یہ خیال مضبوط کرنا ہے کہ نوجوانوں کو کلیدی طور پر تسلیم کرنے کی ضرورت ہی. اسٹیک ہولڈرز کے طور پر، ان کے لئے فیصلے اور پالیسیوں کے غیر فعال وصول کنندگان کے طور پر ریگولیٹ کیا جا رہا ہی. یہ ایونٹ پروگرام کے رسمی آغاز کا اشارہ کرتا ہے جس میں چھ اضلاع میں چھ ماہ کے دوران کراچی میں 1100 نوجوانوں کو تربیت ملے گی۔

متعلقہ عنوان :