حافظ سعید کو الیکشن لڑنے کی مکمل آزادی ہونی چاہیئے، وہ اور ان کی تنظیم کبھی کسی دہشت گردی کاروائی میں ملوث نہیں رہی: پرویز مشرف

muhammad ali محمد علی بدھ 9 اگست 2017 20:06

حافظ سعید کو الیکشن لڑنے کی مکمل آزادی ہونی چاہیئے، وہ اور ان کی تنظیم ..
دبئی (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔09 اگست 2017ء) پرویز مشرف کا کہنا ہے کہ حافظ سعید کو سیاسی سرگرمیوں کی اجازت ہونی چاہیئے۔ تفصیلات کے مطابق سابق صدر اور آرمی چیف پرویز مشرف نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حافظ سعید کو نظر بند کرنا اور ان کی تنظیم کو واچ لسٹ میں ڈالنا درست اقدام نہیں ہے۔

(جاری ہے)

حافظ سعید یا ان کی تنظیم کبھی کسی دہشت گرد کاروائی میں ملوث نہیں رہے۔ حافظ سعید کی تنظیم کشمیر کے جہاد میں شریک ضرور رہی ہے لیکن پاکستان کو کبھی ان کی تنظیم نے کوئی نقصان نہیں پہنچایا۔ پرویز مشرف کا کہنا ہے کہ حافظ سعید کو سیاسی سرگرمیوں کی اجازت ہونی چاہیئے۔ حافظ سعید اور ان کی تنظیم پر اقوام متحدہ کی پابندیاں ناجائز ہیں۔