میاں نواز شریف کا لانگ مارچ تخت وفاق سے تخت لاہور کی طرف ہے،حافظ حسین احمد

(ن)لیگ جی ٹی روڈ کے ذریعے سیاست میں ان ہونا چاہتی ہے،صحافیوں سے گفتگو

بدھ 9 اگست 2017 21:43

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2017ء) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف کا لانگ مارچ تخت وفاق سے تخت لاہور کی طرف ہے۔

(جاری ہے)

صحافیوں کے ایک گروپ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی کے ذریعے شریف برادران سیاست سے الگ ہوئے اب جی ٹی روڈ کے ذریعے سیاست میں ان ہونا چاہتے ہیں۔ نواز شریف کے جی ٹی روڈ پر آنے سے شہباز شریف کے لئے مشکلات پیدا ہو سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جی ٹی روڈ والے زیادہ دیر تک ساتھ دینے والے نہیں ہیں سر راہ تو چلتے ہیں مگر کٹھن حالات میں آگے نہیں بڑھ سکتے۔