رینجرز کے حوالے سے میرا بیان غلط انداز میں پیش کیا گیا، ڈاکٹر عاصم

کراچی میں رینجرز نے دہشت گردی کے خلاف اچھا کام کیا اور ہمیں اس کو سراہاناچاہیے، رہنما پیپلز پارٹی آج نواز شریف بھی کنٹینر پر ہیں اور وہ کس کے خلاف احتجاج کررہے ہیں، اللہ کا نظام ہے جیسی کرنی ویسی بھرنی ، احتساب عدالت میں کرپشن ریفرنس کی سماعت کے موقع پر گفتگو

بدھ 9 اگست 2017 21:07

رینجرز کے حوالے سے میرا بیان غلط انداز میں پیش کیا گیا، ڈاکٹر عاصم
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اگست2017ء) پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم نے کہاہے کہ رینجرز کے حوالے سے میرا بیان غلط انداز میں پیش کیا گیا کراچی میں رینجرز نے دہشت گردی کے خلاف اچھا کام کیا اور ہمیں اس کو سراہاناچاہیے۔

(جاری ہے)

احتساب عدالت میں کرپشن ریفرنس کی سماعت کے موقع پر مرکزی ملزم ڈاکٹرعاصم عدالت میں پیش ہوئے جہاں میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ فوج نے پاکستان میں جب کہ کراچی میں دہشت گردی کے خلاف رینجرز نے بہت اچھا کام کیا ہے، ہمیں رینجرز کی کارکردگی کو سراہنا چاہیے جب کہ رینجرز کے حوالے سے میرا بیان غلط انداز میں پیش کیا گیا۔

صحافی کی جانب سے سوال پر کہ آپ نے ٹی وی پر کہا آپ کو ادویات دے کر بیان لیا گیا لیکن اب انکار کررہے ہیں جس پر ڈاکٹر عاصم کاکہنا تھا ’نو کمنٹس‘۔صحافی نے سوال کیا کہ آج نواز شریف بھی کنٹینر پر ہیں اور وہ کس کے خلاف احتجاج کررہے ہیں، ڈاکٹر عاصم نے کہا کہ اللہ کا نظام ہے جیسی کرنی ویسی بھرنی جب کہ نواز شریف پاکستانیوں کو پیغام دے رہے ہیں اور میں سمجھتا ہوں وہ غلط پیغام دے رہے ہیں