ایک کروڑ کی انعامی رقم کا ایک روپیہ بھی نہیں ملا،یونس خان

انعامی رقم انڈس ہسپتال اور ایدھی فائونڈیشن کو دینے کا اعلان کیا تھا ، پیسے نہیں ملے انہیں کہاں سے دوں :سابق کپتان

بدھ 9 اگست 2017 18:31

ایک کروڑ کی انعامی رقم کا ایک روپیہ بھی نہیں ملا،یونس خان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اگست2017ء) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نے گلہ کیا ہے کہ انہیں وزیر اعظم کی جانب سے ایک کروڑ روپے کی انعامی رقم سے تاحال ایک روپیہ بھی نہیں مل سکا ہے اور نہ ہی اس بارے میں کسی نے مطلع کیا ۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ میڈیا کے ذریعے انہیں اس انعامی رقم کے بارے میں علم ہوا تھا جس کے بعد انہوں نے یہ رقم انڈس ہسپتال اور ایدھی فانڈیشن کو عطیہ کرنے کا اعلان کردیا تھا لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ ابھی تک انہیں یہ رقم نہیں مل سکی ہے اور وہ اپنی جیب سے یہ رقم فلاحی اداروں کو دینے کے متحمل نہیں ہو سکتے ۔

یونس خان نے کہا کہ میں چاہتا ہوں جن پیسوں کا اعلان ہوا ہے وہ جلد مل جائیں تاکہ میں اپنا وعدہ پورا کرسکوں ورنہ دوسری صورت میں مجھے فلاحی اداروں سے معذرت کرنا ہوگی ۔

متعلقہ عنوان :