ڈاکٹر عاصم کرپشن ریفرنس:احتساب عدالت نے مزید سماعت19 اگست تک ملتوی کر دی

بدھ 9 اگست 2017 18:31

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اگست2017ء) کراچی کی احتساب عدالت نے سابق وفاقی مشیر پٹرولیم ڈاکٹرعاصم اوردیگرکیخلاف17ارب روپے کی کرپشن سے متعلق ریفرنس کی مزید سماعت 19اگست تک ملتوی کردی ہے،بدھ کے روذہونے والی سماعت کے موقع پر سابق ایم ڈی ایس ایس جی سی زوہیر صدیقی، شعیب وارثی،بشارت مرزا،خالدرحمان، اطہرحسین، عبدالحمید، صفدرحسین ودیگرپیش ہوئے ،جبکہ ڈاکٹرعاصم ،سابق سیکرٹری پیٹرولیم اعجازچودھری،اقبال زیڈاحمدپیش نہیں ہوئے،جبکہ ملزم اقبال زیڈاحمدکی ایک روزکیلیے حاضری سے استثنا کی درخواست منظورکرلی گئی ،اس موقع پر احتساب عدالت نے ملزمان کے وکلا کو حاضری یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ریفرنسزروزانہ کی بنیادپرچلاناچاہتے ہیں،وکلا پیش ہوں۔

(جاری ہے)

جبکہ عدالت نے ریفرنس کی مزید سماعت 19 اگست تک ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :