عوام بھر پور طریقے سے سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کا استقبال کریں گے

وطن عزیز کا 70واں یوم آزادی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جائے گا، ڈاکٹر رمیش کمار

بدھ 9 اگست 2017 13:15

عوام بھر پور طریقے سے سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کا استقبال کریں ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اگست2017ء) مسلم لیگ( ن) کے رہنما و رکن اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمار نے کہا کہ اللہ کرے وطن عزیز کا 70واں یوم آزادی پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لئے اچھا پیغام لے کر آئے، جمہوریت میںہر ایک جماعت کو آزادکے بعد ریلی اور جلسے جلوس کاحق حاصل ہے۔ سابق وزیر اعظم اپنے گھر جارہے ہیں ، کوئی پاور شو نہیں کررہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو پارلیمنٹ ہائوس سے باہر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ ملک کا 70واں یوم آزادی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جائے گا۔انہوںنے کہاکہ سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے جی ٹی روڈ پر گھر جانے کا فیصلہ کیا ۔ وہ اپنے گھر جارہے ہیں ۔کسی قسم کی پاور شو نہیں کررہے ۔ جمہوریت میں ہر سیاسی جماعت کو ریلی نکالنے جلسے جلوس کرنے کا حق حاصل ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے قائد کے استقبال کے لئے عوام سڑکوں پر نکلیں گے اور بھر پور طریقے سے اپنے قائدکا استقبال کریں گے۔