ضلع کونسل ملاکنڈنی4ارب2کروڑ20لاکھ روپے کے سالانہ ٹیکس فری متوازن بجٹ کی کثرت رائے سے منظوری دے دی

منگل 8 اگست 2017 23:22

مالاکنڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 اگست2017ء) ضلع کونسل ملاکنڈنی4ارب2کروڑ20لاکھ روپے کے سالانہ ٹیکس فری متوازن بجٹ کی کثرت رائے سے منظوری دے دی تفصیلات کے مطابق ضلع کونسل ملاکنڈ کا بجٹ اجلاس دودن کے وقفے کے بعدکنونیئر ابرار خان یوسفزئی کی صدارت میں ہوا جس میں ضلع ناظم سید احمد علی شاہ اے ڈی سی نعیم خان سمیت سرکاری محکموں کے نمائندوں اور کونسل کے مرد وخواتین ممبران نے کثیر تعداد میں شر کت کی ‘اجلاس کے آغاز پر ضلع ناظم اور چیئر مین فنانس کمیٹی امجد علی شاہ نے تجویر پیش کی کہ چونکہ بجٹ کی تیاری میں فنانس کمیٹی میں شامل تمام جماعتوں کے ممبران کی سخت محنت شامل ہے اور یہ متفقہ بجٹ ہے اسلئے کسی ترمیم وبحث کے بغیر اس کی منظوری دے دی جائے جبکہ اپوزیشن کے بعض اراکین نے اس سے اتفاق نہیں کیا تاہم کثر ت رائے کی بنیاد پر اس کی منظوری دے دی گئی پی ٹی آئی کے ممبر اصغر ایوب نے کہاکہ بحث کے بغیر بجٹ پاس کرنا خلاف قاعدہ ہے انھوں ے کہاکہ بجٹ تقریر حقائق کے بر عکس ہے کیونکہ طلبا ء کی حوصلہ افزائی کی کسی بھی سکیم پر گذشتہ سال عمل نہیں کیا گیاانھوں نے ترقیاتی سکیموںاور تحفظ اراضی کے مختص فنڈز کے استعمال کا ریکارڈ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا‘اس موقع پر اپنے اپنے حلقوں میں بجلی سکولوں واٹر سپلائی سمیت مختلف مسائل پر بحث کی۔

متعلقہ عنوان :