ژوب ،کلی احمد زئی لکہ بند میں آسمانی بجلی گرنے سے بارہ سالہ لڑکا جاںبحق

منگل 8 اگست 2017 22:45

ژوب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اگست2017ء) شب گزشتہ ژوب کے علاقے کلی احمد زئی لکہ بند میں آسمانی بجلی گرنے سے بارہ سالہ لڑکا جاںبحق تفصیلات کے مطابق شب گزشتہ کلی احمد زئی لکہ بند میں آسمانی بجلی گرنے سے بارہ سالہ لڑکا ایا ز خان ولد سرور خان جاں بحق ہوئے۔

(جاری ہے)

ایک اور واقعہ میں چرواہے کی نشاندہی پر ضلعی انتظا میہ نے ڈسٹرکٹ شیرانی کے علاقے کورئی وسطہ سے 30 جولائی 2017 کو لاپتہ ہونے والے نوجوان ہارون کی لاش کورئی وسطہ کے پہاڑوں سے برآمد کر کے ورثا ء کے حوالے کر دی۔

متعلقہ عنوان :