نوازشریف عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے کیلئے ریلی کے ذریعے (کل) جی ٹی روڈ سے لاہور جائینگے،

استقبال کی تیاریاں مکمل نواز شریف کی زیر قیادت قافلہ 9بجے ڈی چوک سے لاہور کیلئے روانہ ہوگا، بلیوایریا سے زیروپوائنٹ پہنچے گا،فیض آباد پر راو لپنڈی کی مقامی قیادت قافلے کا استقبال کریگی ، قافلہ فیض آباد سے مری روڈ سے ہوتا ہوا کچہری چوک پہنچے گا ،نواز شریف جہلم اور گوجرانوالہ میں کارکنوں سے خطاب کریں گے

منگل 8 اگست 2017 22:20

نوازشریف عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے کیلئے ریلی کے ذریعے (کل) جی ٹی روڈ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 اگست2017ء) سابق وزیر اعظم نوازشریف عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے کیلئے ریلی کی صورت میں(کل)بدھ کوبر استہ جی ٹی روڑ اسلام آباد سے لاہور جائیں گے، جی ٹی روڑ پر نواز شریف کے استقبال کیلئے تیاریاں مکمل کر لی گئیں،نواز شریف کی زیر قیادت قافلہ 9بجے ڈی چوک سے لاہور کیلئے روانہ ہوگا،قافلہ بلیوایریا سے ہوتے ہوئے زیروپوائنٹ پہنچے گا،فیض آباد پر راو لپنڈی کی مقامی قیادت قافلے کا استقبال کریگی اور نواز شریف کا قافلہ فیض آباد سے مری روڈ سے ہوتا ہوا کچہری چوک راولپنڈی پہنچے گا ،نواز شریف جہلم اور گوجرانوالہ میں کارکنوں سے خطاب کریں گے جبکہ قافلہ جہلم میں کچھ دیر کیلئے رکے گا، جڑواں شہرئوں کی پولیس نے نواز شریف کے قافلے کیلئے سیکیورٹی پلان کی منظوری دیدی، بلیو آیریا ،اسلام آباد ایکسپریس وے اور مری روڑراولپنڈی سے منسلک تمام راستوں کو بلاک کر دیا جائیگا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پنجاب ہائوس اسلام آباد میںمسلم لیگ(ن) مرکزی قیادت ،اسلام آباد ، راولپنڈی کے راہنمائوں کا مشاورتی اجلاس ہوا،جس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کے لاہور جانے کیلئے روٹ اور انتظامات کو حتمی شکل دی گئی،بدھ کے روز صبح 9بجے ڈی چوک سے نوازشریف کی قیادت میں قافلہ لاہور کیلئے روانہ ہوگا،قافلہ بلیوایریا سے ہوتے ہوئے زیروپوائنٹ پہنچے گا،فیض آباد پر روالپنڈی کی مقامی قیادت قافلے کا استقبال کریگی،فیض آباد سے قافلہ مری روڈ سے ہوتا ہوا صدر راولپنڈی پہنچے گا،زرا،ْع کے مطابق کارکنوں کو ڈی چوک جمع ہونے کی ہدایات کی گئی ہے،ڈی چوک سے سابق وزیراعظم نوازشریف ریلی کی قیادت کریں گے،ڈی چوک سے کارکنان کے ساتھ زیرو پوائنٹ کے مقام پر دیگر ریلیاں شامل ہونگی،ریلیوں کا استقبال فیض آباد اور کچہری چوک میں کیا جائے گا ۔

دوسری جانب جڑواں شہرئوں کی پولیس نے نواز شریف کے قافلے کیلئے سیکیورٹی پلان کی منظوری دیدی ہے جبکہ ٹریفک پولیس نے بھی جڑواں شہرئوں میں سیکیورٹی پلان جاری کرتے ہوئے متبادل راستوں کا اعلان کر دیا ہے،زرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کی ریلی کے لیے 4 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار ڈیوٹی انجام دینگے جب کہ اس کے علاوہ بلند عمارتوں پر ایلیٹ کمانڈوز بھی تعینات کیے جائیں گے، مری روڈ پر صرف پیدل افراد ہی داخل ہو سکیں گے جب کہ پیدل افراد کے داخلے کے لیے واک تھرو گیٹس نصب کیے جا رہے ہیں۔

ریلی کے دوران رحمان آباد اور کچہری چوک میں نواز شریف کا خطاب بھی متوقع ہے جس کے پیش نظر رحمان آباد و کچہری چوک پر پولیس کی اضافی نفری تعینات کی جائے گی جب کہ رات 12 بجے کے بعد مری روڈ پر داخل ہونے والے تمام راستوں کو بند کر دیا جائے گا۔