اورکزئی،متحدہ قبائل پارٹی ہر حال میں فاٹا کے عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے، ملک حبیب نور

منگل 8 اگست 2017 21:18

اورکزئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اگست2017ء) متحدہ قبائل پارٹی کے وائس چیئرمین ملک حبیب نور نے کہا ہے کہ متحدہ قبائل پارٹی فاٹا کے عوام کی نمائندہ جماعت ہے ہم ہر حال میں فاٹا کے قبائلی عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اورکزئی پریس کلب کے دورے کے موقع پر اورکزئی پریس کلب کے صدر صالح دین اورکزئی، جنرل سیکرٹری حسن محمود اور اورکزئی یونین آف جرنلسٹس کے صدر شہید خان اورکزئی ،خان زمان اورکزئی عصمت اللہ اورکزئی ،ایثارالحق و دیگر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ متحدہ قبائل پارٹی فاٹا اصلاحات کے حامی ہے اور ہم کوشش کریں گے کہ قبائلی عوام کے مشکلات کو کم کرنے کی کوشش کریں انہوں نے کہا کہ ہمارا منشور الیکشن لڑنے تک محدود نہیں متحدہ قبائل پارٹی ایک سیاسی جماعت ہے وہ الیکشن جیتے یا نہ جیتے قبائلی عوام کی خدمت کرتے رہی گی انہوں نے صحافیوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے قلم او آواز کو معاشرے کی اصلاح کیلئے استعمال کرے کیونکہ میڈیا سیاسی جماعتوں کے ساتھ ساتھ عام عوام کا بھی آواز ہے اورکزئی پریس کلب پہنچنے پر ان کا پر تپاک استقبال کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :