حسن نواز کی آف شور کمپنی میں یہودی شراکت داروں کا حصہ ہونے کا انکشاف

muhammad ali محمد علی منگل 8 اگست 2017 19:36

حسن نواز کی آف شور کمپنی میں یہودی شراکت داروں کا حصہ ہونے کا انکشاف
لندن (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔08 اگست 2017ء) حسن نواز کی آف شور کمپنی میں یہودی شراکت داروں کا حصہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز کی آف شور کمپنی کوئنٹ پیڈنگٹن میں دو حصے دار کمپنیوں کے ڈائریکٹر یہودی نکلے ہیں۔

(جاری ہے)

یہودیوں کی کمپنی ٹیمپل سیکرینریز حسن نواز کی کمپنی کے شراکت دار ہیں۔ ٹیمپل سیکرینریز کا 1994 سے 2011 تک کا مالک ایک یہودی ڈیوڈ پرل مین تھا۔ جبکہ حسن نواز کی آف شور کمپنی کی ایک اور شراکت دار اسرائیلی کمپنی سولیڈیٹری کمپین کی شریک ڈائریکٹر بھی ایک یہودی خاتون ہاربرا کاہان رہیں۔ اس حوالے سے تفصیلی رپورٹ ملاحظہ کیجیے: