نواب شاہ، میونسپل کمیٹی کی نااہلی کے باعث شہر میں چکن گونیا پھیلنے کا خدشہ

صفائی کی ابتر صورتحال نے شہریوں کی زندگی اجیران کردی ، پورا شہر غلاظت گھر میں تبدیل ہوکر رہ گیا، اعلی حکام سے نوٹس لینے کی اپیل

منگل 8 اگست 2017 19:54

نواب شاہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 اگست2017ء) میونسپل کمیٹی کی نااہلی کے باعث شہر میں چکن گونیا پھیلنے کا خدشہ نواب شاہ اور گردونواح میں صفائی کی ابتر صورتحال نے شہریوں کی زندگی اجیران کردی ہے ناقص صورتحال کے باعث شہری اذیت میں مبتلا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شہر کے گنجان آباد اور کاروباری علاقوں منواآباد،بھنگوار کالونی،غریب آباد،تاج کالونی ،گولیمار،ملک کالونی سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں گندگی کچرے اور سیوریج کے پانی نے عوام کی زندگی اجیران بنا کر رکھی دی ہے جس کے باعث شہری ذہنی اذیت میں مبتلا ہیں تو دوسری جانب اسکول کے بچوں اور نمازی حضرات کو بھی شدید پریشانی کا سامنا ہے دوسری جانب سیوریج کے گندے پانی اور کچرے کے جابجا ڈھیر کے باعث شہر میںخطرناک بیماری چکن گونیا پھیلنے کا خطرہ ہوگیا ہے جس کے باعث شہریوں میں شدید خوف ہراس پایا جاتا ہے صفائی کی ناقص صورتحال کے باعث پورا شہر غلاظت گھر میں تبدیل ہوکر رہ گیا ہے اور میونسپل کمیٹی کی انتظامیہ سب ٹھیک ہے کا راگ الاپنے میں مصروف ہے دوسری جانب سے شہریوں اور تاجر برادی نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر میں صفائی کی صورتحال کو بہتر بنایا جائے۔