قومی شاہراہ قاضی احمد کے مقام پر تیز رفتار کوچ نے رکشہ کو ٹکر مار دی چھ افراد موقع پر ہلاک

ہلاک ہونے والوں میں ایک ہی خاندان کی تین خواتین،دو بچے اور مرد شامل، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا

منگل 8 اگست 2017 19:54

نواب شاہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 اگست2017ء) قومی شاہراہ قاضی احمد کے مقام پر اندوہناک حادثہ تیز رفتار کوچ نے رکشہ کو ٹکر مار دی چھ افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے ہلاک ہونے والوں میں ایک ہی خاندان کی تین خواتین،دو بچے اور مرد شامل۔

(جاری ہے)

بدقسمت رکشہ میں سوار افراد روزہ مرہ کے کاموں کے سلسلے میں اپنے گاؤں پنجو سولنگی سے قاضی احمد آرہے تھے جیسے ہی موٹر سائیکل رکشہ قاضی احمد کے قریب پہنچا اس موقع پر پنجاب سے کراچی جانے والی تیز رفتار کوچ نے رکشہ کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں رکشہ میں سوارتین و خواتین دو بچوں سمیت پانچ افراد موقع پر ہلاک جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے ہلاک و زخمی ہونے والوں کو رورل اسپتال قاضی احمد لایا گیا ۔

حادثہ کے بعد ڈرائیو ر کوچ سمیت فرار ہوگیا تاہم موٹر وے پولیس نے اطلاع ملنے پر سکرنڈ کے قریب کوچ اور ڈرائیور کو قبضے میں لے کر پولیس کے حوالے کردیا۔حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں مریم سولنگی، میھار سولنگی، گل زادی سولنگی، آٹھ سالہ شاہزایب سولنگی، سات سالہ شازیہ سولنگی شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں فاطمہ، خالدہ، زاہدہ،اسد اور صاحبہ شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :